Time 30 نومبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ واپس لے لیا

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ واپس لے لیا
سلمان اکرم راجہ نے خود پر ہونے والی تنقیدکی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا، ذرائع

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ واپس لے لیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے خود پر ہونے والی تنقیدکی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا۔

پارٹی ذرائع نے بتایاکہ سلمان اکرم راجہ چاہتے تھے احتجاج میں ناکامی کی ذمہ داری ان پر نہ ڈالی جائے تاہم پارٹی رہنماؤں نے مرکزی قیادت کو احتجاج ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

خیال رہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں ہی سینیئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر سلمان اکرم راجہ کو سخت تنقید کا سامنا تھا۔

مزید خبریں :