Time 30 نومبر ، 2024
پاکستان

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی جانب سے مردہ قرار دیے شخص کی ویڈیو شیئر کردی

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف  کی جانب سے مردہ قرار دیے شخص کی ویڈیو شیئرکردی۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ تحریک فساد کے گِدھ ایک اور ناکام بغاوت کے بعد فیک ویڈیوز اور تصویروں کا سہارا لے رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کا پروپیگنڈا سیل جھوٹ بیچنے اور لاشیں ڈھونڈنے کی کوشش کررہا ہے لیکن وہ یاد رکھیں کہ فیک نیوز اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ سب کرنا بھی بقول کچھ ’محب وطن پاکستانیوں‘ کے ان کے بنیادی حقوق ہیں؟ اس جھوٹ اور پروپیگنڈے کے لیے انہیں کھلی چھٹی ملنی چاہیے؟ 

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ان سب کےلیے  شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

مزید خبریں :