30 نومبر ، 2024
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت سے ملزمان کےفرار کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔
گزشتہ روز کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے اور ہنگامہ آرائی کا کیس ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو 5، 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
سزا سنتے ہی چاروں ملزمان نے احاطہ عدالت سے فرار کی کوشش کی۔ دو ملزمان فہد یوسف اور ولی محمد کمرہ عدالت سے نکل کر مرکزی دروازے کی جانب بھاگے تاہم انہیں پولیس نے پکڑلیا جب کہ دیگر دو ملزمان شیر اللہ اور بن یامین سائیڈ کے دروازے سے نکل کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ملزمان کو فرار میں معاونت کرنے والے تین افرادکے خلاف بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔