Time 01 دسمبر ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل کی نئی اے آئی گیم جو شطرنج کھیلنے والوں کو ضرور پسند آئے گی

گوگل کی نئی اے آئی گیم جو شطرنج کھیلنے والوں کو ضرور پسند آئے گی
یہ اے آئی گیم ہے / اسکرین شاٹ

گوگل نے ایک نئی دلچسپ گیم جاری کی ہے جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔

اگر آپ کو شطرنج کھیلنا پسند ہے تو گوگل کی یہ اے آئی گیم ضرور پسند آئے گی کیونکہ اس میں مہروں کو جنریٹیو اے آئی سے تیار کیا جائے گا۔

اس کے لیے کمپنی نے ایک خصوصی ویب سائٹ تیار کی ہے۔

گیم کے آغاز پر آپ کو مختصر تحریر کے ذریعے بتانا ہوگا کہ سفید مہروں کا ڈیزائن کیسے ہونا چاہیے۔

آپ کی وضاحت کو مدنظر رکھ کر گوگل امیجن 3 اے آئی ماڈل مہرے تیار کرے گا اور اس کے مطابق سیاہ مہروں کے بارے میں آئیڈیا دیا جائے گا۔

اس کے بعد آپ گیم کھیل سکتے ہیں مگر اسے شطرنج کی مثالی ایپ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

آپ کے پاس گیم کے لیے 3 مختلف سیٹنگز اور 2 ٹائم کنٹرولز ہوں گے، مگر آپ پرانی چالوں کو ریویو نہیں کرسکیں گے یا یہ نہیں دیکھ سکیں گے کہ کونسے مہرے مارے گئے ہیں۔

اس گیم کو گزشتہ دنوں 2024 ورلڈ چیس چیمپئن شپ کے موقع پر جاری کیا گیا۔

گوگل اس ایونٹ کا مرکزی اسپانسر تھا اور اسی لیے یہ گیم بھی صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی۔

گوگل کی جانب سے جیمنائی کے اندر شطرنج کے حوالے سے ایک بوٹ بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ نیا فیچر آنے والے ہفتوں میں جیمنائی ایڈوانسڈ کے صارفین کو دستیاب ہوگا۔

مزید خبریں :