Time 01 دسمبر ، 2024
پاکستان

ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ ٹیسٹ کا معاملہ: جیو کی خبر پر ایکشن، طلبا کو ایڈمٹ کارڈز جاری ہونا شروع

ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ ٹیسٹ کا معاملہ: جیو کی خبر پر ایکشن، طلبا کو ایڈمٹ کارڈز جاری ہونا شروع
ایس ٹی ایس کی ویب سائٹ امیدوار کے لیے مکمل کام کررہی ہے، ایس ٹی ایس پر بنائے گئے امیدواروں کے پورٹل اپ ڈیٹ ہوگئے ہیں: آئی بی اے سکھر انتظامیہ / فائل فوٹو

کراچی: میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے دوبارہ ٹیسٹ کیلئے  طلبا کو ایڈمٹ کارڈز جاری ہونا شروع ہوگئے۔

میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے دوبارہ ٹیسٹ کے معاملے پر جیو نیوز نے خبر نشر کی تھی کہ طلبا کو ایڈمٹ کارڈ جاری ہونے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس پر ایکشن لیا گیا اور طلبا کو ایڈمٹ کارڈز جاری ہونا شروع ہوگئے۔

 آئی بی اے سکھر انتظامیہ کے مطابق ایس ٹی ایس کی ویب سائٹ امیدوار کے لیے مکمل کام کررہی ہے، ایس ٹی ایس پر بنائے گئے امیدواروں کے پورٹل اپ ڈیٹ ہوگئے ہیں۔

 انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ انٹرنیٹ کے مسئلے کے باعث ویب سائٹ پر مسائل آرہے تھے، وائس چانسلر آئی بی اے سکھر کا پی ٹی اے انتظامیہ سے رابطہ ہوا تھا، بچوں کے والدین ویب سائٹ پر ایڈمٹ کارڈز چیک کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :