Time 01 دسمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بھارتی فلم ’پشپا 2‘ نے ریلیز سے قبل شاہ رخ کی ’پٹھان‘ کا ریکارڈ توڑ ڈالا

بھارتی فلم ’پشپا 2‘ نے ریلیز سے قبل شاہ رخ کی ’پٹھان‘ کا ریکارڈ توڑ ڈالا
’پشپا 2‘ 5 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی— فوٹو:فائل

بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار الو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ریکارڈ توڑ دیے۔

الو ارجن اور رشمیکا کی فلم ’پشپا 2‘ 5 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی تاہم اس فلم نے ریلیز سے قبل ہی بالی وڈ فلموں کو پچھاڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پشپا 2 نے ریلیز سے قبل ایڈوانس میں کروڑوں بھارتی روپے کمالیے اور صرف 12 گھنٹوں میں فلم کے 3 لاکھ ٹکٹس فروخت ہوئے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پشپا 2 نے صرف 12 گھنٹوں میں 3 لاکھ ٹکٹس کی فروخت کی مد میں 10 کروڑ بھارتی روپے کمائے ہیں جن میں ہندی زبان میں ڈب فلم سے 5.5 کروڑ بھارتی روپے اور دیگر میں 4.5 کروڑ بھارتی روپے شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پشپا 2 نے 12 گھنٹوں میں ایڈوانس بکنگ میں شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور رواں سال جنوری میں ’پٹھان‘ کے ایک دن میں 2 لاکھ ٹکٹس ہی فروخت ہوسکے تھے۔

اس کے علاوہ پشپا 2 کے فلم ’کے جی ایف 2‘ کو بھی ریلیز سے قبل کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مزید خبریں :