02 دسمبر ، 2024
اٹلی: انٹرمیلان کے خلاف میچ کے دوران فیورینٹینا کے مڈ فیلڈر ایڈورڈ بووسیری کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ میچ دوران ہی گراؤنڈ پر گر کر بے ہوش ہوگئے۔
میچ کے 16 ویں منٹ میں ایڈورڈ گراؤنڈ میں بیٹھ کر اپنے جوتے کے تسمے باندھ رہے تھے وہ جیسے ہی اٹھ کر چلنے لگے کہ اچانک انہیں کچھ ہو گیا اور وہ زمین پر گر کر بے ہوش ہوگئے، گراؤنڈ میں موجود ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر طبی امداد کیلئے اشارہ کیا۔
22 سالہ ایڈورڈ کو میدان میں ہی بنیادی طبی امداد دینے کے بعد اسٹریچر پر ڈال کر میدان کے قریب ایمبولینس میں منتقل کیا گیا۔
بعد ازاں کھلاڑی افسردہ چہروں کے ساتھ میدان سے واپس چلے گئے اور میچ منسوخ کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایڈورڈ کو فلورنس کے کریجی یونیورسٹی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔