02 دسمبر ، 2024
اسموگ اور موسم سرما کی آمد میں تاخیر سے کینو کی پیداوار کم رہنے کا خدشہ ہے اور جو کینو پیدا ہوگا، اس کی مٹھاس کم، معیار ہلکا ہونے کا بھی امکان ہے۔
پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما وحید احمد نے بتایاکہ رواں سیزن کینو کی برآمدات کا ہدف ڈھائی لاکھ ٹن مقررہے اور کینو کی برآمد یکم دسمبر سے شروع ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینو کی برآمد سے 10 کروڑ 25 لاکھ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوگا اور گزشتہ پانچ سال میں کینو کی برآمدات 50 فیصد کم ہو چکی ہے۔
وحید احمد نے بتایاکہ اسموگ اور دھند کے باعث کینو کی پیداوار 35 فیصد کم رہنے کا خدشہ ہے، موسم سرماکی آمد میں تاخیر سے کینو کی مٹھاس اور معیار متاثر ہے۔
ان کا کہناتھاکہ کینو کی نئی ورائیٹیز نہ لگائیں تو چند سال میں ایکسپورٹس بند ہوجائیگی، کینو کی 60 برس پرانی ورائٹی بیماریوں اور موسمی اثرات کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہے اور اس وقت کینو پراسس کرنے والی آدھی فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں۔