Time 02 دسمبر ، 2024
پاکستان

پنڈی اسلام آباد کے شہری پی ٹی آئی احتجاج سے پریشان، 68 فیصد نے شدید مخالفت کی: سروے جاری

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد اور راولپنڈی میں احتجاج سے متعلق نیا سروےجاری کردیا۔

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پور) کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے شہری پی ٹی آئی کے احتجاج سے پریشان ہیں اور  68 فیصد نے احتجاج کی شدید مخالفت کی اور کہا کہ چاہے احتجاج سے عارضی تکلیف ہو مگر قبول نہیں۔

البتہ 24 فیصد نے پی ٹی آئی احتجاج کی مکمل حمایت کی اور کہا کہ کتنی بھی تکلیف ہو احتجاج کی حمایت کریں گے۔

سروے میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر حکومتی ردعمل پر شہری تقسیم نظرآئے، 48 فیصد نے ردعمل کو بےجا تو 42 فیصدنے بالکل درست قراردیا۔

آئی پور کے مطابق 82 فیصد نے پی ٹی آئی احتجاج کے باعث روزمرہ امور زندگی جبکہ 74 فیصد نے کاروبار اور آمدنی کے متاثر ہونے کا گلہ کیا۔

سروے میں 66 فیصد نے احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کو ملک میں سیاسی بحران کی اہم وجہ کہا مگر جب سوال ہوا کہ سیاسی بحران کے منفی معاشی اثرات کا ذمہ دار کون ہے؟ تو 53 فیصد نے حکومت جبکہ 18فیصد نے اس کی ذمہ داری تحریک انصاف پر ڈالی۔

سروے میں 73 فیصد افراد نے پُرامن احتجاج کی مکمل حمایت بھی کی۔

مزید خبریں :