Time 04 دسمبر ، 2024
جرائم

کراچی: کار سوار خاتون سے لوٹ مار کی ویڈیو سامنے آگئی، ڈاکو انگوٹھی اور 2 لاکھ لے اڑے

کراچی میں خاتون کے ساتھ لوٹ مار کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کراچی کے علاقے گلشن جمال میں پیش آیا جہاں کار سوار خاتون سے ملزمان نے لوٹ مار کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے جس میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان کو خاتون سے لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ  موٹر سائیکل سوار ملزمان خاتون  سے سونے کی انگوٹھی اور 2 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔


مزید خبریں :