Time 04 دسمبر ، 2024
پاکستان

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کار حادثے میں معمولی زخمی

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کار حادثے میں معمولی زخمی
فوٹو: فائل

لاہور میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی گاڑی کو کینال روڈ پر حادثہ پیش آیا ہے۔

بدھ کو وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری  پنجاب یونیورسٹی میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں کہ ان کی گاڑی کا حادثہ ہوا۔

رپورٹس کے مطابق عظمیٰ بخاری کار حادثےمیں محفوظ رہیں البتہ انہیں گھٹنے پر چوٹ آئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے  ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ  اس پروگرام سے قابل طلبا کا مستقبل محفوظ ہوگا ، وسائل نہ رکھنے والے طلباء کے خواب حقیقت بنیں گے ۔

مریم نواز  نے جنوری میں ہونہار طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

مزید خبریں :