Time 04 دسمبر ، 2024
پاکستان

درخواست غیرضروری قرار، عدالت نے عمران خان کی بہنوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی پر 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں تینوں بہنوں نے 3 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دائر کی تھی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواست پرسماعت کی۔ 

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی طرف سے دائردرخواست پرجیل حکام سے جواب طلب کیا۔

جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ تینوں بہنوں کی ملاقات 3 دسمبرکو ہی کرائی گئی۔

جیل حکام کی رپورٹ پرعدالت نے درخواست غیرضروری قرار دیتے ہوئے تینوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا اور درخواست خارج کردی۔

مزید خبریں :