Time 05 دسمبر ، 2024
پاکستان

صدر مملکت نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا

صدر مملکت نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا
فضل الرحمان نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ملاقات میں مدارس رجسٹریشن بل پر صدرکے دستخط نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا۔

ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق مدارس رجسٹریشن بل صدر مملکت نےگزشتہ دنوں اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا ہے اور صدر کے بل واپس بھجوانےکے بعد حکومت پارلیمنٹ  کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور کررہی ہے جو آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے جب کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن کا بل پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ملاقات میں مدارس رجسٹریشن بل پر صدرکے دستخط نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نےآئندہ کوئی بھی تعاون مدرسہ رجسٹریشن بل کی منظوری سےمشروط کردیا ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو کا حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے جس میں بعض دیگر بلز بھی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :