03 دسمبر ، 2024
لاہور: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے 7 دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ کیے تو 8 دسمبر کو پشاور میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔
مولانا فضل الرحمان سے لاہور میں جے یو آئی کے رہنما حافظ بلال درانی نے ملاقات کی، ملاقات میں مدارس بل پر حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن پر بات چیت کی گئی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 7 دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ کیے تو 8 دسمبر کو پشاور میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ سے منظور کردہ ہمارے بل پر دستخط نہیں کر رہی، حکومت نے اپنی مرضی کی قانون سازی کر لی ہے، حکومت بتائے اس نے ابھی تک پاس کردہ مدارس بل پر دستخط کیوں نہیں کیے؟