07 دسمبر ، 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ قافلے پہنچ گئے تو حکومت دباؤ کا شکار ہو گئی، حکومت نے دباؤ میں آکربیرسٹرگوہرکوعمران خان سے ملاقات کیلئےجیل بھجوایااورکہا تھا انہیں 20 دن کے اندر رہا کر دیا جائے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھاکہ ہمارا مطالبہ ہے کیسز ٹرائل کے اندر لے کر آئیں، ٹرائل شروع ہوں گے تو لوگوں کی زندگیوں کے کئی سال ضائع ہونے سے بچ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قافلے پہنچ گئے تو حکومت دباؤ کا شکار ہو گئی، لوگ احتجاج کیلئے آنا شروع ہوئے تو حکومت نے خوفزدہ ہوکربیرسٹرگوہرکوبلایا، حکومت نے بیرسٹر گوہر کو کہا سنگجانی بیٹھ جائیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کر دیں گے۔
علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے دباؤ میں آکربیرسٹرگوہرکوبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئےجیل بھجوایا، حکومت نے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کو 20 دن کے اندر رہا کر دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ آج تین چار مقدمات میں پیشی تھی، جناح ہاؤس کا ٹرائل شروع نہیں ہو رہا، ہم ضمانت نہیں چاہتے 9 مئی کا ٹرائل شروع کرانا چاہتے ہیں، پراسیکیوٹر کے پاس شواہد موجود نہیں ہیں اور ٹرائل میں شرمندگی ہو گی کہ لوگوں کے ڈیڑھ سال ضائع کیے۔