Time 08 دسمبر ، 2024
دنیا

بشار الاسد کا طیارہ دوران پرواز کتنی اونچائی اورکس مقام پر ریڈار سے غائب ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

شام کے سابق صدر بشار الاسد کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کی خبریں گردش میں ہیں تاہم ان کے طیارے اور ممکنہ حادثے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

دمشق سے آج صبح اڑانے والے آخری طیارے کی 45 منٹ کی پرواز انتہائی مشکل رہی، سیرین ائیر لائن کے طیارہ Ilyushin Il-76T نے صبح 4 بج کر  50 منٹ پر دمشق سے ٹیک آف کیا اور اڑان سے پہلے تک طیارہ ریڈار سے غائب رہا۔

اڑان کے 15 منٹ بعد تک طیارہ عراق کی طرف 21 ہزار فٹ کی بلندی پر چلتا رہا اور اڑان کے 20 منٹ بعد طیارے نے حمص کی طرف رخ کر لیا اور رفتار بھی بڑھا دی۔

صبح پانچ بج کر 24 منٹ پر طیارہ حمص شہر کے اوپر سے گزرا اور اُس وقت طیارہ 22 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔

صبح 5 بج کر 28 منٹ پر طیارے کا رخ پھر حمص شہر کی طرف ہوگیا  تاہم حمص کی طرف دوبارہ آتے ہوئے طیارے کی بلندی 16 ہزار فٹ پر آگئی۔

حمص سے کچھ فاصلے پر طیارہ 1625 فٹ کی بلندی پر ریڈار سے غائب ہوا۔

بین الاقوامی میڈیا پر بشار الاسد کے اس طیارے میں موجودگی کی اطلاعات ہیں تاہم پوری طرح تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

مزید خبریں :