Time 09 دسمبر ، 2024
پاکستان

آئندہ دنوں میں کراچی کا پارہ کتنا رہے گا؟ میٹرولوجسٹ نے بتادیا

آئندہ دنوں میں کراچی کا پارہ کتنا رہے گا؟ میٹرولوجسٹ نے بتادیا
ملک میں ابھی 2 سے 3 روز خشک سردی جاری رہے گی جب کہ پورے ملک میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی: میٹرولوجسٹ/ فائل فوٹو 

کراچی: ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی سردیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے میٹرو لوجسٹ انجم نذیر نے کہا کہ کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ چند دن تک درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری کے درمیان رہے گا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت آج 0 ڈگری سینٹی گریڈ (نقطہ انجماد) ریکارڈ کیا گیا جب کہ کے پی میں ڈی آئی خان کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی ہے جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ 

انجم نذیر کا کہنا تھا کہ  ملک میں ابھی 2 سے 3 روز خشک سردی جاری رہے گی جب کہ پورے ملک میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی۔ 

مزید خبریں :