09 دسمبر ، 2024
سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں نوجوان بائیک کی مرمت نہ ہونے پر احتجاجاً بجلی کے پول پر چڑھ گیا۔
ذرائع کے مطابق عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والا نوجوان بائیک کی مرمت نہ کراکے دینے پر بجلی کے پول پرچڑھ گیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔
نوجوان کا کہنا ہے کہ بائیک خراب ہے لیکن اس کے باوجود والد اور بھائی مرمت نہیں کراکے دے رہے۔
نوجوان کی اس حرکت پر پولیس کا بتانا ہے کہ بجلی کے پول پر چڑھنے کے بعد حیسکو عملے نے نوجوان کو اتارا۔