Time 09 دسمبر ، 2024
کاروبار

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے نومبر 2024 میں کتنے ارب ڈالر پاکستان بھیجے؟

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے نومبر 2024 میں کتنے ارب ڈالر پاکستان بھیجے؟
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ 72.92 کروڑ ڈالر وطن بھیجے،فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نومبر کی ورکرز ترسیلات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کی ورکرز ترسیلات 2.91 ارب ڈالر رہیں۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ  72.92 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔

نومبر کے مہینے میں یو اے ای سے 61.94 کروڑ  ڈالر اور  برطانیہ سے 40.99 کروڑ ڈالر بھیجےگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کے 5 ماہ میں ورکرز ترسیلات کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے 5 ماہ میں پچھلے مالی سال کے  اسی عرصے کے مقابلے میں 33 فیصد  زیادہ رقم پاکستان بھیجی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں ورکرز ترسیلات 14.76 ارب ڈالر رہیں جو کہ  پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں 33 فیصد زیادہ ہیں۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ  میں سعودی عرب سے 3.65 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئیں۔

جولائی سے نومبر تک یو اے ای سے 2.95 ارب ڈالر بھیجے گئے۔ پانچ مہینوں میں برطانیہ سے 2.18 ارب ڈالر بھیجےگئے۔

مزید خبریں :