09 دسمبر ، 2024
دمشق: شامی شہری دفاع کی جانب سے خفیہ جیلوں سے متعلق ٹھوس معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 5 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دمشق میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام کے بدنام زمانہ صیدنایا جیل میں ریسکیو ٹیمیں اور لاپتا افراد کے عزیز اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے ہیں۔
شہری دفاع کے ادارے وائٹ ہیلمٹس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زیر زمین جیل، جہاں قیدیوں کو رکھنے کی اطلاعات ہیں، کی تلاش جاری ہے اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں کو جیل میں تعینات کردیا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی اپیل کی گئی ہے کہ بشار حکومت میں جیل کے اندر کام کرنے والے اہلکار اور ملازم باغی فوج کے رہنماؤں کو جیلوں میں قائم انڈرگراؤنڈ سیلز کے الیکٹرانک کوڈز فراہم کریں تاکہ وہاں قید افراد کو آزاد کرایا جاسکے۔
ان قیدیوں کو جیل کے مرکزی کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کے ذریعے دیکھا جاسکتا ہے۔