Geo News
Geo News

Time 10 دسمبر ، 2024
پاکستان

نشان حیدر سوار محمد حسین شہید کی 53 ویں برسی

نشان حیدر سوار محمد حسین شہید کی 53 ویں برسی
فوٹو: فائل

1971 کی جنگ میں  جرأت، بہادری اور قربانی کی لازوال مثال قائم کرنے والے  نشان حیدر،  شہید  سوار محمد حسین کی آج 53 ویں ورسی منائی جا رہی ہے۔

نشان حیدر سپاہی سوار محمد حسین شہید کی 53 ویں برسی کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج  نے  ان کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 1971 کی جنگ میں سوار محمد حسین شہید نے بے مثال جرأت کا مظاہرہ کیا اور دشمن کے16 ٹینک تباہ کرنےمیں کرداراداکیاتھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سوار محمد حسین نے فرض کی ادائیگی کے دوران دشمن کی مشین گن کی گولی لگنے سے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے بقا کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر بیٹوں کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔