Geo News
Geo News

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی کی درخواست جرمانے کیساتھ خارج

بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی کی درخواست جرمانے کیساتھ خارج
بانی پی ٹی آئی کو کوئی مسئلہ ہوگا تو خود درخواست دیں گے: عدالت کا درخواستگزار سے مکالمہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی کی درخواست خارج کردی۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے کہا کہ یہ قومی مسئلہ ہے کسی کی ذات کا نہیں۔

دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مسئلہ ہوگا تو خود درخواست دیں گے، ان کے تین وکلا آج بھی عدالت میں تھے، کسی وکیل نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ قیدی کے اہلخانہ یا قیدی خود ایسی درخواستیں دے سکتے ہیں، قومی مسائل پر آپ رکن اسمبلی بن کر سوچیے گا۔

بعد ازاں آئینی بینچ نے مقامی شہری کی درخواست 20 ہزار روپے جرمانے کےساتھ خارج کردی۔