Time 10 دسمبر ، 2024
پاکستان

آرمی چیف کی کیمبرین پیٹرول مشق میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی پاک فوج کی ٹیم سے ملاقات

آرمی چیف کی کیمبرین پیٹرول مشق میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی پاک فوج کی ٹیم سے ملاقات
آرمی چیف نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کی عزت برقرار رکھنے کے لیے ٹیم کی شاندار کامیابی کو سراہا: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے برطانیہ میں کیمبرین پیٹرول مشق میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پاکستان آرمی کی ٹیم سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اکتوبر میں ہونے والی مشقوں میں 143 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں پاک فوج کی ٹیم نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی بار یہ اعزاز حاصل کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کیمبرین پیٹرول کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ چیلنجنگ فوجی مشقوں میں سے جانا جاتا ہے، وسطی ویلز کے کٹھن پہاڑی علاقوں میں کی جانے والی مشق جسمانی برداشت، جنگی حکمتِ عملی اور ذہنی استقامت کا سخت امتحان ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کی عزت برقرار رکھنے کے لیے پاکستان آرمی کی ٹیم سے ملاقات کی اور ان کی شاندار کامیابی کو سراہا۔

مزید خبریں :