Time 10 دسمبر ، 2024
دنیا

بشار الاسد نے روس منتقلی سے قبل ماسکو میں کتنی جائیدادیں خریدیں؟

بشار الاسد نے روس منتقلی سے قبل ماسکو میں کتنی جائیدادیں خریدیں؟
اب بشار الاسد برطانوی اہلیہ اور 3 بچوں کے ساتھ روس میں سیاسی پناہ لے کر اپنی نئی زندگی کا آغاز کریں گے/ فوٹو ڈیلی میل

شام کے دارالحکومت دمشق پر اپوزیشن فورسز کے قبضے سے قبل ہی سابق صدر بشار الاسد اپنے خاندان کے ساتھ روس فرار ہوگئے تھے۔

اس منتقلی کے بعد شام پر الاسد خاندان کے اقتدار کا سورج غروب ہوگیا، بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے پر شامی عوام کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔

اب بشار الاسد  برطانوی اہلیہ اور 3 بچوں کے ساتھ روس میں سیاسی پناہ لے کر اپنی  نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔

عیش و عشرت کی عادی سابق صدر بشار الاسد کی اہلیہ

برطانوی نیوز ویب سائٹ ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق لندن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کی بیٹی اسما الاسد نے صدر بشار الاسد سے 2000 میں  شادی کی تھی، اس جوڑے کی 3 اولادیں ہیں، بشارالاسد کی اہلیہ نے ڈکٹیٹر شوہر کے دور حکومت میں عیش وعشرت بھری زندگی گزاری۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسماالاسد  نے اپنے شوہر کے دور حکومت میں   گھریلو اشیاء اور کپڑوں پر لاکھوں ڈالر  اڑائے۔

 بشارالاسد کی مجموعی دولت کا تخمینہ 

امریکی محکمہ خارجہ نے صدر بشارالاسد کی مجموعی دولت  کا تخمینہ 2 بلین ڈالر لگایا ہے، بشارالاسد کی مجموعی دولت میں ان کے بیشتر اکاؤنٹس، شیل کمپنیز اور  آف شور ٹیکس ہیونز سمیت رئیل اسٹیٹ پورٹ فولیو شامل ہیں۔

بشار الاسد نے روس منتقلی سے قبل ماسکو میں کتنی جائیدادیں خریدیں؟
فوٹوبشکریہ ڈیلی میل

ڈیلی میل کی رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ بشارالاسد اپنی روس منتقلی کے بعد  عیش وعشرت بھری زندگی گزارنے کیلئے ان اثاثوں کو استعمال کریں گے۔

مزید برآں ڈیلی میل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بشار الاسد نے حال ہی میں 20 اپارٹمنٹس خریدے ہیں جن کی مالیت 30ملین پاؤنڈ سے زائد  ہے۔

مزید خبریں :