Time 10 دسمبر ، 2024
جرائم

کپڑوں میں چھپاکر کراچی سے جدہ ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کپڑوں میں چھپاکر کراچی سے جدہ ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام
اے ایس ایف عملے نے مسافر کے کپڑوں سے 9.08 کلوگرام مائع ہیروئن برآمد کی جو اس نے مہارت سے کپڑوں میں جذب کر رکھی تھی: حکام/ فوٹو اے ایس ایف

کراچی: ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے کراچی سے جدہ منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

ائیرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے مطابق مسافر ادریس حسین کراچی سے ابوظبی کے راستے جدہ کے لیے سفر کررہا تھا جہاں ائیرپورٹ پر چیکنگ کے دوران اے ایس ایف نے کپڑوں کو مشکوک قرار دیا۔

حکام نے بتایا کہ اے ایس ایف عملے نے مسافر کے کپڑوں سے 9.08 کلوگرام مائع ہیروئن برآمد کی جو اس نے مہارت سے کپڑوں میں جذب کر رکھی تھی۔ 

اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافر اسمگلنگ کی خاطر کھدر کے کافی سوٹ کراچی سے جدہ لے جا رہا تھا، ہیروئن کی کراچی سے جدہ اسمگلنگ ناکام بنا کر مسافر کو گرفتار کرلیا گیا اور اسے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :