11 دسمبر ، 2024
کوئٹہ: ملک بھر میں سردی میں اضافے کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں آج سے سردی کی غیر معمولی لہر کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں سردی زور پکڑتی جارہی ہے جس کے سبب مختلف شہروں میں درجہ حرارت گرگیا ہے جہاں کوئٹہ میں پارہ منفی 5 تک ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں بھی سردی بڑھ گئی ہے اور شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی13 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، اسکردو منفی 7، کالام ، قلات منفی 6، گلگت، استور، منفی 5 ، دیر منفی 4، اسلام آباد منفی ایک، مظفر آباد، مٹھی 2، پشاور، چکوال، اٹک 3، لاہور، ملتان، سکھر، نواب شاہ7 اور حیدر آباد میں 11 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔