Time 11 دسمبر ، 2024
کھیل

آسٹریلیا کے خلاف 10 وکٹیں، حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

آسٹریلیا کے خلاف 10 وکٹیں، حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
حارث رؤف کو نومبر کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے/ فوٹو آئی سی سی

دبئی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو  آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔

آئی سی سی پلیئر  آف دی منتھ کے لیے  بھارت کے جسپریت بمرا اور جنوبی افریقا کے مارکو ینیسن کی بھی نامزدگی ہوئی تھی تاہم حارث رؤف  آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔

حارث رؤف کو نومبر کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے، قومی کرکٹر نے آسٹریلیا کے خلاف 3  ون ڈے میچز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

 یاد رہے کہ پاکستان نے  آسٹریلیا کے خلاف  22 برسوں کے بعد ون ڈے سیریز جیتی تھی، حارث رؤف نے نومبر میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :