Time 11 دسمبر ، 2024
پاکستان

مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر فضل الرحمان کیساتھ بہت بڑا دھوکا ہوگیا: ایمل ولی

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہوگیا ہے، یہ ایسا لگتا ہے جیسے دن دہاڑے آپ کسی سے بچہ چوری کرکے لے جائیں۔

90 کی دہائی میں نوازشریف نے ہمارے ساتھ کھلے عام دھوکہ کیا تھا، ولی باغ میں اعلان کیا تھا کہ پختونخوا نام دوں گا، وسائل بے انتہا دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دھوکے ہمارے ساتھ پہلے سے ہوئے ہیں، ہم ان دھوکوں کے عادی ہیں، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مدارس رجسٹریشن بل پرآئین کو دیکھتے ہوئے عدالتی ضروریات کو مانا تھا، ہم نے تجاویزدی تھیں لیکن ملکی مفاد کی خاطرہم اپنی تجاویزسے پیچھے ہٹ گئے۔

ان کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہوگیا ہے، یہ ایسا لگتا ہے جیسے دن دہاڑے آپ کسی سے بچہ چوری کرکے لے جائیں اور ان کا حکومت پر سے اعتماد ٹوٹ چکا ہے۔

مزید خبریں :