Time 11 دسمبر ، 2024
پاکستان

گھوٹکی:کچےکے ڈاکوؤں کیلئے افغانستان سے اسمگل شدہ ٹینک شکن اور دیگر بھاری اسلحہ پکڑا گیا

گھوٹکی: کچے کے ڈاکوؤں کے لیے افغانستان سے اسمگل کیا گیا ٹینک شکن اور دیگر بھاری اسلحہ پکڑا گیا۔

ڈی آئی سکھر فیصل عبد اللہ چاچڑ نے میرپور ماتھیلو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اوباڑو میں قومی شاہراہ پر پولیس کی کارروائی میں بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی سکھر کے مطابق پولیس نے گھوٹکی کے علاقے اوباڑو سے خاتون سمیت 2 ملزمان بھی گرفتار کرلیے ۔ برآمد اسلحے میں بیس ملی میٹر کی رائفل، ٹینک شکن گولے، مارٹر گولے، آرپی جی کے گولے، دستی بم، پستولیں، کلاشنکوف اور سب مشین گن کی گولیاں شامل ہیں۔

ڈی آئی جی سکھر کا کہنا تھا کہ اسلحہ افغانستان سے رونتی کچے میں لے جایا جا رہا تھا۔ اسلحہ وین میں شادی کے سامان میں چھپا کر لے جایا جا رہا تھا۔

ڈی آئی جی سکھر کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ جنگی حالات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اسلحہ کچے میں ڈاکوؤں کے شرگینگ اور انڈھرگینگ کو پہنچایا جانا تھا۔

مزید خبریں :