Time 12 دسمبر ، 2024
دنیا

باغیوں کا بشارالاسد حکومت کی سکیورٹی فورسز کو تحلیل اور جیلوں کو بند کرنے کا اعلان

باغیوں کا بشارالاسد حکومت کی سکیورٹی فورسز کو تحلیل اور جیلوں کو بند کرنے کا اعلان
فوٹو: فائل

شام کے باغی رہنما ابو محمد الجولانی نے کہا ہے کہ وہ بشارالاسد کی حکومت کی سکیورٹی فورسز کو تحلیل کرکے بدنام زمانہ جیلوں کو بند کردیں گے۔

ایک بیان کے مطابق انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنائیں گے۔ ان کے گروپ کی موجودہ عبوری حکومت مارچ 2025 تک کام کرے گی۔

ابو محمد الجولانی نے کہا کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں کے ممکنہ ڈپو کو محفوظ بنانے کیلئے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

باغی گروپ نے ان کیمیائی ہتھیاروں کو کسی بھی صورت میں استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :