Time 12 دسمبر ، 2024
پاکستان

چند دن پہلے تک ان کے مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ حلال تھے: خواجہ آصف

چند دن پہلے تک ان کے مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ حلال تھے: خواجہ آصف
فوٹو: فائل

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات اچھی بات ہے مگربانی پی ٹی آئی دن میں کئی رنگ بدلتے ہیں اُن کی گارنٹی کون دیگا؟

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جن ہلاکتوں کی بات کرتی ہے ان کی تعداد 12 سے 278 بتائی جاتی ہے لیکن رہنما کوئی ثبوت فراہم نہیں کرتے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں سے رینجرز اورپولیس کی شہادتوں کا اعتراف درکنار ذکر بھی نہیں ہوتا، یہ دوغلا پن اوردوہرا معیار پی ٹی آئی کی شناخت اور کلچر ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش کے معاملے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ان کے مذاکرت چند دن پہلے تک صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ حلال تھے اور حکومت کے ساتھ حرام تھے۔

مزید خبریں :