Time 12 دسمبر ، 2024
پاکستان

ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونے پر 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج

ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونے پر 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج
انکوائری افسر نے پیکا ایکٹ 2016 کی سیکشن 3 ،4 ،13، 14 اور 20 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا/ فائل فوٹو

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں 15 افراد پر مقدمہ درج کرلیا۔

میڈیکل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ 2024 کے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونے پر ہیومن رائٹس اینڈ ڈیفینڈر آرگنائزیشن کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دی تھی۔

انکوائری افسر انسپکٹر ارفع سعید نے پیکا ایکٹ 2016 کی سیکشن 3 ،4 ،13، 14 اور 20 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ 

ایس ایچ او سائبر کرائم ونگ اشرف جان کے مطابق مقدمے میں کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ 3 ملزمان طارق عزیز سومرو، بلال شیرازی اور ایک نامعلوم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :