Time 12 دسمبر ، 2024
پاکستان

تھانہ شادمان نذر آتش کرنیکا مقدمہ، شاہ محمود اور یاسمین راشد پر فرد جرم عائد

تھانہ شادمان  نذر آتش کرنیکا مقدمہ،  شاہ محمود اور یاسمین راشد پر فرد جرم عائد
لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھانہ شادمان کو جلانے اور توڑپھوڑ کے کیس کی سماعت کی/ فائل فوٹو

لاہور :  انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمے میں  شاہ محمود اور یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی۔

لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھانہ شادمان کو جلانے اور توڑپھوڑ کے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود اور یاسمین راشد پر فرد جرم عائد کی۔

دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے ملزمان کے خلاف سرکاری گواہان کو طلب کرلیا۔

عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :