Time 12 دسمبر ، 2024
پاکستان

2013 میں کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کی مدد سے بنی تھی: جاوید بدر

2013 میں کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کی مدد  سے بنی تھی: جاوید بدر
فوٹو: فائل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر جاوید بدر نے دعویٰ کیا ہےکہ 2013  میں تحریک انصاف کی کے پی میں حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی مدد  سے بنی تھی۔

ایک بیان میں بانی پی ٹی آئی کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر جاوید بدر کا کہنا تھا عمران خان نے ڈیل کی تھی جس کےوہ گواہ تھے، انہیں بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ٹی ٹی پی کے خلاف  پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر بیان نہیں دے گا، تم سب کو سختی سے منع کر دو۔

جاوید بدر  نے مزیدانکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ہماری اُن سے ڈیل ہو چکی ہے، 2013 کےالیکشن میں وہ ہمیں مکمل سپورٹ کریں گےاورکے پی  میں کسی اورپارٹی کو کمپین نہیں کرنے دیں گے۔

جاوید بدر کا کہنا تھا کہ آپ نے دیکھا کہ کس طرح بم دھماکے ہوئے اور دوسری سیاسی جماعتوں پر فائرنگ ہوئی، کوئی پارٹی کمپین نہیں کر سکی، صرف پاکستان تحریک انصاف کمپین کرتی رہی۔

مزید خبریں :