Time 13 دسمبر ، 2024
پاکستان

بہتر معاشی پالیسیوں اور معاشی ٹیم کی محنت کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے: وزیراعظم

بہتر معاشی پالیسیوں اور معاشی ٹیم کی محنت کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے: وزیراعظم
پاکستان کے بارے میں عالمی سوچ منفی 10 فیصد سے نکل کر 31 فیصد مثبت پر آگئی ہے: شہباز شریف/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں اور معاشی ٹیم کی محنت کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات اور ریکارڈ ترسیلاتِ زر کی بدولت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی حالیہ رپورٹ پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ  بیرونی سرمایہ کاروں کے پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،  پاکستان کے بارے میں عالمی سوچ منفی 10 فیصد سے نکل کر 31 فیصد مثبت پر آگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نتائج عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔

مزید خبریں :