Time 14 دسمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

الو ارجن ضمانت پر رہا، رات جیل میں گزارنے کے بعد سپر اسٹار نے کیا کہا؟

الو ارجن ضمانت پر رہا، رات جیل میں گزارنے کے بعد سپر اسٹار نے کیا کہا؟
 الو ارجن کو ’ پشپا 2 ‘ کی اسکریننگ کے دوران بھگڈر مچنے کے کیس میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا /فوٹوبشکریہ بھارتی میڈیا 

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف سپر اسٹار الو ارجن کو بھگدڑ کیس میں ایک رات جیل میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق الو ارجن کو ’ پشپا 2 ‘  کی اسکریننگ کے دوران بھگڈر مچنے کے کیس میں گزشتہ روز ان کے  گھر سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد اب انھیں 4 ہفتو ں کی عبوری ضمانت پر  جیل سے آج صبح سویرے رہا کر دیا گیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ تلنگانہ ہائیکورٹ نے الو ارجن  کو 50 ہزار بھارتی روپے کی ضمانت کے مچلکوں پر 4 ہفتوں کی  عبوری ضمانت دی ہے۔

جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے کی گئی گفتگو  میں الو ارجن نے کہا کہ ’پریشانی کی کوئی بات نہیں قانون کی پاسداری کرنیوالا شہری ہوں تعاون کروں گا‘، الو ارجن نے مشکل وقت میں مداحو ں کے سپورٹ پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ’یہ میرے اور میرے چاہنے والوں کے لیے ایک مشکل وقت تھا‘ ۔

الو ارجن نے سندھیا تھیٹر میں بھگڈر مچنے کے معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ پچھلے 20 سالوں سے میں اپنے ماموں کیساتھ فلمیں دیکھنے سینما گھروں جاتا رہا ہوں،  یہ ہمیشہ سے ہی ایک خوشگوار تجربہ رہا لیکن اس مرتبہ چیزوں نے ایک غیر متوقع  رخ لے لیا‘۔

یاد رہے کہ  رواں ماہ 4 دسمبر کو حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم ’ پشپا 2 ‘ کے پریمیئر میں بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون ہلاک ہوئی تھی جبکہ  اس کے دو بیٹے بھی شدید زخمی ہوئے تھے جن کی حالت تشویشناک ہے۔


مزید خبریں :