Time 15 دسمبر ، 2024
پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی جاری لہر میں کچھ کمی کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی جاری لہر میں کچھ کمی کا امکان
فوٹو: فائل

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی جاری لہر میں کچھ کمی کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

رات میں شمال مغربی بلو چستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

لہہ میں منفی13، اسکردو اور استور میں منفی11، گلگت ،ہنزہ منفی 06، کالام، قلات اور کوئٹہ میں منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کےعلاوہ اسلام آباد ،مری صفر، موہنجوڈاڑو1، پشاور،مظفر آباد2، سرگودھا ،ڈیرا غازی خان ،فیصل آباد4، سکھر،ڈیرا اسماعیل خان5، ملتان،نوابشاہ6، لاہور،ساہیوال7، اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :