Time 15 دسمبر ، 2024
کاروبار

کراچی: تجارت میں سہولت کیلئے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم نافذ

تجارت میں سہولت کے لیے کراچی میں فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم آج سے نافذکر دیا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق 14 دسمبر کی رات 12 بجے کے بعد جمع امپورٹ گڈز ڈیکلیریشنز سینٹرل اپریزنگ یونٹ کے سپرد ہوں گے، سینٹرل اپریزنگ یونٹ ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کراچی میں قائم کیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے بتایا کہ نئے نظام سے کلیئرنس میں کم وقت لگنے سے تجارت میں سہولت میسر آئے گی، سسٹم کو جلد ملک کی دیگر پورٹس اور سرحدی اسٹیشنز  پر بھی نافذ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کسٹمز کے اپریزمنٹ کے کام کو کسٹمز کولیکٹوریٹس سے باہر منتقل کیا جائے گا، کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کی اہلیت کے معیار اور لائسنسنگ کے نظام میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

اس حوالے سے چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ جمیل ناصر نے کہا کہ اس سے ٹیکس دہندہ اور ٹیکس افسران کے درمیان رابطوں میں کمی آئے گی، وزیراعظم اور چیئرمین ایف بی آر کے دیے گئے اس ٹاسک کو ہم پورا کریں گے۔

مزید خبریں :