Time 15 دسمبر ، 2024
پاکستان

پنڈی اور لاہور میں کل چھٹی کا اعلان، تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے

پنڈی اور لاہور میں کل چھٹی کا اعلان، تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے
لاہور ضلع کے تمام نجی و سرکاری اسکول اور کالج کل بند رہیں گے: نوٹیفکیشن جاری— فوٹو:فائل

پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور راولپنڈی میں کل بروز پیر 16 دسمبر کو  تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنرحسن وقار چیمہ نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کل ضلع میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ لاہورضلع میں بھی نجی و سرکاری اسکولوں اور کالجز میں کل چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق لاہور ضلع کے تمام نجی و سرکاری اسکول اور کالج کل بند رہیں گے۔

مزید خبریں :