16 دسمبر ، 2024
پاکستان کے دفتر خارجہ نے یونان میں کشتیاں الٹنے کے واقعے میں 4 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا ہے کہ یونانی حکام کی فراہم کردہ تازہ معلومات کے مطابق کشتیاں الٹنے کے واقعات میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد چار ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ ایتھنز میں پاکستانی مشن زندہ بچ جانے والوں کی مدد اور جاں بحق افراد کی میتوں کی وطن واپسی کیلئے یونانی حکام سے رابطے میں ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل یونان کےجزیرہ کریٹ کے جنوب میں کشتیاں الٹنےکا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی جن میں ایک پاکستانی شہری بھی تھا۔
کشتی الٹنےکے واقعےمیں بچائےگئے افراد میں سے 47 پاکستانی شامل ہیں۔