Time 17 دسمبر ، 2024
کھیل

قائد اعظم بین الصوبائی گیمز: فٹ بال کے مرد و خواتین ایونٹس کی سیمی فائنلز لائن اپ مکمل

قائد اعظم بین الصوبائی گیمز:  فٹ بال کے مرد و خواتین ایونٹس کی سیمی فائنلز لائن اپ مکمل
 مردوں کا پہلا سیمی فائنل میچ سندھ اور پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا/ فوٹو پی ایس بی

اسلام آباد: قائد اعظم بین الصوبائی گیمز  کے فٹبال مقابلوں کے لیے مینز اینڈ ویمنز ایونٹس کی سیمی فائنلز لائن اپ مکمل ہوگئیں۔ 

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں جاری قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں فٹ بال کے مرد اور خواتین کے ایونٹ میں سیمی فائنلز کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ 

سندھ، پنجاب، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا نے مردوں جب کہ اسلام آباد، بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان کی ٹیموں نے خواتین کے ایونٹ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

قائد اعظم بین الصوبائی گیمز:  فٹ بال کے مرد و خواتین ایونٹس کی سیمی فائنلز لائن اپ مکمل
خواتین کے پہلے سیمی فائنل میں اسلام آباد کا مقابلہ بلوچستان سے ہوگا/ فائل فوٹو

سیمی فائنل مقابلوں میں مردوں کا پہلا سیمی فائنل میچ سندھ اور پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

خواتین کے پہلے سیمی فائنل میں اسلام آباد کا مقابلہ بلوچستان سے ہوگا جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں سندھ اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔ 

ان مقابلوں میں ملک بھر سے 7  مردوں اور خواتین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ 

مزید خبریں :