17 دسمبر ، 2024
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس وقت بھی مذاکرات کی بات کررہے تھے جب کہا جارہا تھا کہ چھوڑوں گا نہیں۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر اب آپ نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہے تو کم از کم حکومت کو باقاعدہ پیغام تو دیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب تک حکومت اور اپوزیشن مذاکرات نہیں کریں گے یہ سسٹم نہیں چل سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سنجیدہ ہے تو حکومت کو مثبت پیغام دے کہ یہ ان کی کمیٹی ہےاور ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، ہم اسپیکر کو کہیں گے کہ وزیر اعظم سے بات چیت کریں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسپیکر کے پاس بیٹھ کر اس معاملے کو مثبت انداز میں آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔