Time 17 دسمبر ، 2024
پاکستان

عمرکوٹ:کھوکرا پار کے جنگلات میں آتشزدگی، قریبی دیہاتوں کے متعددگھر جل کر خاکستر

عمرکوٹ:کھوکرا پار کے جنگلات میں آتشزدگی، قریبی دیہاتوں کے متعددگھر جل کر خاکستر
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےکہ 7 سے 8 کلو میٹر کا علاقہ آگ کی لپیٹ میں ہے،فوٹو: اسکرین شاٹ

عمرکوٹ کی تحصیل کھوکرا پار کے جنگلات میں آگ لگ گئی جس کے باعث قریب کے دیہاتوں کے متعدد گھر نذر آتش ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تحصیل کھوکراپار کے جنگلات میں آگ لگنے سےگاؤں لپلو، سوموں سماں، ران کدھر اور جمعوں جوتر کےکئی گھروں کونقصان پہنچا ہے۔

جنگلات میں آگ لگنے سے متعدد مکانات جل گئے، متاثرہ گھروں میں موجود اناج اور دیگر سامان بھی جل کر خاک ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےکہ 7 سے 8 کلو میٹر کا علاقہ آگ کی لپیٹ میں ہے، متاثرہ دیہاتوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :