Time 18 دسمبر ، 2024
کھیل

سنیل گواسکر کی روہت شرما کے کپتانی سے دستبرادر ہونے کی پیشگوئی

سنیل گواسکر کی روہت شرما کے کپتانی سے دستبرادر ہونے کی پیشگوئی
روہت ٹیم پر بوجھ نہیں بنیں گے، وہ ایسے کرکٹر ہیں جو ٹیم کا بہت خیال رکھتے ہیں: سابق بھارتی کپتان/ فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے آئندہ ٹیسٹ میچز میں کارکردگی نا دکھانے کی صورت میں روہت شرما کی جانب سے کپتانی چھوڑنے کی پیشگوئی کر دی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل گواسکر نے کہا کہ اگر روہت شرما میلبرن اور سڈنی میں فلاپ ہوئے تو وہ خود دستبردار ہو جائیں گے اور  سلیکٹرز کے فیصلے کا انتظار نہیں کریں گے۔ 

سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ یقینی طور پر روہت شرما آخری دو ٹیسٹ میچز کھیلیں گے، تاہم اگر  آخری دو میچز میں روہت شرما رنز نہیں کرتے تو میرا خیال ہے وہ کپتانی سے الگ ہو جائیں گے۔

سنیل گواسکر کا مزید کہنا تھا کہ روہت شرما ٹیم پر بوجھ نہیں بنیں گے، وہ ایسے کرکٹر ہیں جو ٹیم کا بہت خیال رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ روہت شرما نے آخری 13 ٹیسٹ اننگز میں 11.83 کی اوسط سے صرف 152 رنز بنائے ہیں جس کی وجہ سے ان پر کافی تنقید ہو رہی ہے۔ 


مزید خبریں :