Time 18 دسمبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

آخر اس ٹیپ میں یہ دھاتی ٹکڑا کیوں ہوتا ہے؟

آخر اس ٹیپ میں یہ دھاتی ٹکڑا کیوں ہوتا ہے؟
کیا آپ اس کی وجہ جانتے ہیں / اسکرین شاٹ

لگ بھگ ہر فرد ہی کبھی نہ کبھی پیمائش کرنے والی ٹیپ یا measuring tape کا استعمال کرتا ہے۔

دیکھنے میں تو یہ سادہ ڈیوائس ہے جس سے آپ ایک سے دوسری جگہ کے درمیان لمبائی کے بارے میں جانتے ہیں۔

مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ اس کے سرے پر ایک دھاتی ٹکڑا کیوں موجود ہوتا ہے؟

اس دھاتی ٹکڑے کو Nail grab کہا جاتا ہے اور یہ لگ بھگ پیمائش کرنے والی اس طرح کی ہر ڈیوائس پر موجود ہوتا ہے۔

یہ محض ٹیپ کا ڈیزائن نہیں بلکہ اس کا ایک ایسا خفیہ فیچر ہے جس کا علم بیشتر افراد کو نہیں ہوتا۔

اس سے آپ کو درست لمبائی کی پیمائش کرنے میں مدد ملتی ہے۔

مثال کے طور پر اگر آپ کسی سپاٹ سطح کی پیمائش کر رہے ہیں اور ٹیپ کو کھینچنے کے بعد اس کے دوسرے سرے کو تھامنے کے لیے کوئی فرد موجود نہیں تو یہ دھاتی ٹکڑا مدد فراہم کرتا ہے۔

آپ کو بس ایک کیل کو ٹھونک کر اس ٹکڑے کو اس میں پھنسا دینا ہوگا۔

پھر آپ کے لیے کسی فرد سے مدد لیے بغیر ہی درست پیمائش کرنا ممکن ہو جائے گا۔

اگر آپ اس دھاتی ٹکڑے کو غور سے دیکھیں تو آپ کو علم ہوگا کہ ایک طرف سے اس میں آری جیسے دندانے موجود ہیں۔

اس حصے کو آپ پینسل کے بغیر نشانات بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :