18 دسمبر ، 2024
ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 4 پیسے کم ہوا ہے۔
اس کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278روپے 23 پیسے پر بند ہواہے۔ یاد رہے کہ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 278 روپے 27 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 19 پیسے کا ہے۔