Time 19 دسمبر ، 2024
پاکستان

کشتی حادثہ: ایجنٹ نے کتنی رقم کے عوض یونان پہنچانے کا وعدہ کیا؟ متاثرین نے روداد سنادی

یونان میں پیش آنے والے المناک کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی مجموعی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں حاجی احمد اور مکرم اسلم بھی شامل ہیں جن کا تعلق پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین سے ہے۔

مکرم کے بھائی نے جیو نیوز کو  بتایا کہ ایجنٹ نے 30 لاکھ روپے میں بھائی کویونان پہنچانے کا وعدہ کیا تھا تاہم کشتی ڈوبنے کی اطلاع پر پوچھا تو ایجنٹ نے  بتایا کہ کوئی اورکشتی ڈوبی ہے  آپ کے بھائی محفوظ ہیں۔

نوجوانوں کے اہل خانہ نے حکومت سے اپیل  کی ہے کہ ان کے بھائیوں کی میتیں پاکستان واپس لائی جائیں۔

خیال رہے کہ 4 روز قبل یونان کےجزیرہ کریٹ کے جنوب میں کشتیاں الٹنےکا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 47 پاکستانیوں کو بچالیا گیا ہے۔

یونانی کوسٹ گارڈز نے سمندر میں ریسکیو آپریشن ختم کردیا اور کہا  ہےکہ لاپتا افراد کو مردہ تصورکیا جائے۔


مزید خبریں :