Time 20 دسمبر ، 2024
کھیل

بلوچستان کا ساحلی شہر گوادر پہلی بار پی ایس ایل کے پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کرے گا

پاکستان سپر لیگ(  پی ایس ایل)کے 10 ویں ایڈیشن کی ڈرافٹ کی تقریب بلوچستان کے خوبصورت ساحلی شہر گوادر میں ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا پلیئر ڈرافٹ گوادر میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پی ایس ایل 2025 کے ڈرافٹ کی تقریب 11 جنوری کو گوادر میں ہو گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ گوادر کی ساحلی پٹی پاکستان کے لیے اسٹریٹجک اہمیت رکھتی ہے، گوادر پاکستان کے اقتصادی مستقبل کی علامت ہے، ہم اس شہر کی ثقافتی اور اقتصادی اہمیت کو اجاگر اور کرکٹ کے ذریعے قومی یکجہتی کا جشن منانا چاہتے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ گوادر کو سپر لیگ پلیئرز ڈرافٹ کا میزبان بناتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہوں،دنیا کو پاکستان کی خوبصورتی دکھانا بھی ہمارا عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی ریلیگیشن اور ریٹینشن کا اعلان دسمبر کے آخر میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے 7 اپریل سے 20 مئی تک پی ایس ایل 10 کی ونڈو رکھی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :