21 دسمبر ، 2024
وزیراعظم کا انسانی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کی وجہ بنتی ہے۔
اجلاس کو یونان کشتی حادثے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیر اعظم نے انسانی اسمگلروں کے سہولت کار ایف آئی اے اہل کاروں کی نشاندہی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 2023 کے کشتی حادثے کے بعد ذمے داروں کے خلاف کارروائی میں سست روی سے کام لیا گیا۔
وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق جاری تحقیقات جلد مکمل کرکے ٹھوس سفارشات پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔