21 دسمبر ، 2024
یمن سے حوثیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا کہ اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام یمن سے داغے گئے میزائل کو روکنےمیں ناکام ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کی جانب سے تل ابیب پر داغے گئے میزائل حملے میں 16 افراد زخمی ہوئے
تل ابیب پر میزائل حملے کے بعد حوثی عہدیدار ہزم الاسد نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام اسرائیلی دفاعی نظاموں کی ناکامی کا مطلب ہے کہ صیہونی دشمن کا قلب اب محفوظ نہیں رہا، اربوں ڈالر کی لاگت سے بنائے گئے دفاعی نظام کا اب کوئی فائدہ نہیں۔
دوسری جانب یمن سے اسرائیل پر ہونے والے حملے کے بعد صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ جب ہم حوثیوں پر حملہ کرتے ہیں تو ہم پوری دنیا کی طرف سے کر رہے ہوتے ہیں، امریکا اور دیگر اتحادی اس بات کو بخوبی جانتے ہیں۔